ننھی مروہ قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم نواز کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کیحوالے کردیا جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کرلیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی میں قتل ہونے والی پانچ سالہ مروہ کے قتل اور زیادتی میں ملوث ملزم نواز کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب پولیس نے ننھی مروہ کیس کی ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کردی ہے۔گذشتہ رات مرکزی ملزم نواز کو گرفتار کیا گیا تھا ، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کیگھر کا پردہ بھی کچرا کنڈی سیملا ہے اور ملزم بچی کیگھرکیقریب ہی رہائش پذیرہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ننھی مروہ قتل کیس مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، سنگین جرم ہیدہشتگردی کی دفعہ شامل ہونی چاہیے۔پولیس کے مطابق نوازسمیت 20افراد کو حراست میں لیکرڈی این اے نمونیلییگئے، سیمپل حاصل کرنے کیبعد اکثریت کورہا کردیا گیا ، ڈی این اے رپورٹس آنے کے بعد اصل مجرم سامنے آئیگا۔واضح رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ اغوا کرلیا گیا تھا جس کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر جسٹس فار مروہ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔