وزیراعظم عمران خان نے 16مشیران کی تقرری کیخلاف درخواست پر عدالت میں جواب جمع کرا دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت 5 معاون خصوصی رکھ سکتا ہوں ۔قانون اختیار دیتا کہ میں ان کی تنخواہیں اور الاوئسنس مقرر کر سکوں۔وفاقی حکومت، وزرات قانون، شہزاد ارباب، شہزاد اکبر، شہزاد قاسم نے بھی جواب جمع کرا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔