حکومت نے اخراجات کے لیے بینکنگ سیکٹر سے چار سو چھیالیس ارب روپے کے نئے قرضے لے لیے

Sep 10, 2020 | 19:05

کامرس رپورٹر

لاہور(کامرس رپورٹر )حکومت نے اخراجات کے لیے بینکنگ سیکٹر سے چار سو چھیالیس ارب روپے کے نئے قرضے لے لیے ,قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات کے لیے اگلے تین ماہ کے دوران بینکنگ سیکٹر سے تین ہزار ارب روپے سے زائد قرض لینے کا شڈول تیار۔آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نے سٹیٹ بینک سے قرض لینا تو بند کر دیا لیکن  قرض لے کر اخراجات پورے کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی رفتار تیز ہو گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق وفاقی حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 4 کھرب 45 ارب 82 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے ,نیا قرض ٹرثری بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کے ذریعے حاصل کیا گیا, ٹرثری بلز کی نیلامی سے 363 ارب 61 کروڑ 25 لاکھ روپے اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے 82 ارب 20 کروڑ 21 لاکھ روپے  حاصل کیے گئے. حکومت نے ہفتے کے دوران 493 ارب 70 کروڑ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں ۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے نومبر کے اختتام تک منی مارکیٹ سے مجموعی طور پر 30 کھرب 10 ارب روپے کے نئے قرضے لینے کا ٹارگٹ رکھا ہے جبکہ اس دوران حکومت نے مجموعی طور پر 31 کھرب 15 ارب روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔

مزیدخبریں