سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ کی ملاقات،چینی سفیر نےسابق صدرکی صحت کے بارے میں دریافت کیا

Sep 10, 2020 | 19:29

ویب ڈیسک

This browser does not support the video element.

سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نےملاقات کرکے سابق صدرکی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے ۔ چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ نے سابق صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سی پیک کے بانی ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کا اور ہماری پارٹی

کے درمیان پرانا تعلق ہے ۔اس موقع پرچینی سفیریاو جنگ نے سابق صدر کو علاج کے لئے چین آنے دعوت دی ۔

 چین کےسفیر نے سابق صدر آصف زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلئہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔ اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے جس پر پاکستان کے عوام کو فخر ہے ،کورونا کی وجہ سے سے دونوں ممالک کے عوام کا جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے چین کے سفیر مسٹر یاو جنگ کی ملاقات کے کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں