وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں ۔سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی سے جمعرات کے روز کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی شعبے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر سعید غنی نے کہاکہ تعلیمی سال نصاب اور دیگر امور پرتمام صوبوں کے درمیان مشاورت سے ملک میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں.وزیر تعلیم
Sep 10, 2020 | 22:50