اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کرونا وبا کی وجہ سے کنٹریکٹرز،آپریٹرز اور کنسلٹنٹ کمپنیوں کے لائنس کی میعاد میں 31 اکتوبر 2021 تک توسیع اور لائسنس کی تجدید میں رعایتیں بھی دیدی ہیں۔ کونسل کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے لائنس کی تجدید کے کیسز میں موجودہ سالانہ فیس کے ساتھ کل بقایا جات کا 10 فیصد ادا کرکے تجدید کرائی جاسکے گی۔ بلالائسنس کسی کام پر اب کل جرمانہ کا 25 فیصد وصول کیا جائے گا۔
کرونا‘ کنٹریکٹرز،آپریٹرز اور کنسلٹنٹ کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد میں توسیع
Sep 10, 2021