سینیٹر رحمان ملک افغانستان و کشمیر سمیت عالمی معاملات پر لیکچر  دینے کیلئے بیرون ملک روانہ

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک  مختلف بین الاقوامی فورمز پر افغانستان و کشمیر سمیت عالمی معاملات پر لیکچر دینے کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کیس و مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اجاگر کرونگا۔ ایف اے ٹی ایف کا ڈرامہ اب بند ہونا چاہئے جسکے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاک بھارت دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر نا ممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن