اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وکلاء ہڑتال کے باعث احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ریفرنسزپربغیر کاروائی کے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز وکلاء ہڑتال کے باعث سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال وغیرہ کے خلاف فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس 27 ستمبر، اسماعیل قریشی وغیرہ کے خلاف ریفرنس 24 ستمبر، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ شاہد خان وغیرہ کے خلاف ریفرنس 30 ستمبر، سابق صدرپاکستان آصف علی ذرداری وغیرہ کے خلاف ریفرنس 29 ستمبر، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کی غیر قانونی تقسیم سے متعلق ریفرنس 29 ستمبر، آصف زرداری اور اعجاز احمد خان وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت27 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
وکلاء ہڑتال کے باعث احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ریفرنسزپربغیر کارروائی ملتوی
Sep 10, 2021