پیپلزپارٹی کا پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کا پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر اظہار تشویش مورگن سیٹنلے کیپٹل انٹرنیشنل کی نئی درجہ بندی نے گزشتہ تین برس میں پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت  بدحال کر دینے کے پیپلز پارٹی کے موقف کو سچ ثابت کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار  سیکرٹری جنرل  پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخآری نے ردعمل میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ رموز  مملکت سے نابلدنالائق ،نااہل ناتجربہ کارحکمران جگ ہنسائی کا باعث ہیں مورگن سٹینلے انٹرنیشنل کی نئی درجہ بندی حکومت کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے دنیا کی ابھرتی معیشتوں کی فہرست کی بجائے تنزلی کی جانب معیشتوں میں  پاکستان کا نام شامل ہونا افسوس ناک ہے  انہوں نے کہا کہ صبح دوپہر شام اوپر اٹھتی معیشت کے راگ الاپنے والے  وزیر اعظم کے ہوائی  دعوے کدھر گئے نیر بخآری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر وضاحت دیے قوم سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ بتایا جائے  معیشت کی تباہی اور فہرست سے باہر ہونے کا ذمہ دار کون ہے نیر بخآری نے کہا کہ مورگن سٹینلے انٹرنیشنل کی رپورٹ سے ملک بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ملک کا درجہ بھی چھن جائیگا معاشی بدحالی کے بارے میں پیپلز پارٹی کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں  نیر بخاری نے مزید کہا موجودہ رپورٹس سے پاکستان کی معیشت کی تباہی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے قوم سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کے جعلی معاشی اعداد وشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں  نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی  حکومت نے جھوٹے دعوے اور وعدے کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے  عقل و دانش سے محروم حکمرانوں کے دور میں ملک کا عالمی درجہ بندی سے نکلنا  جگ ہنسائی کا باعث بنا  ہینیر بخاری نے مزید کہا کہ معیشت کی موجودہ بدحال صورتحال کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو بھی تیار نہیںنیر بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت  سرمایہ کاروں کے راستے بند کرکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن