سینیٹر رحمان ملک افغانستان و کشمیر سمیت عالمی معاملات پر لیکچر  دینے کیلئے بیرون ملک روا نہ

Sep 10, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک  مختلف بین الاقوامی فورمز پر افغانستان و کشمیر سمیت عالمی معاملات پر لیکچر دینے کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔روانگی سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کیس و مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اجاگر کرونگا۔ ایف اے ٹی ایف کا ڈرامہ اب بند ہونا چاہئے جسکے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ پاک بھارت دوستی مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر نا ممکن ہے۔ رحمان ملک نے کہا  بھارتی چینلز کو انٹرویوز میں وزیراعظم مودی سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔مودی کو پیغام دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرے۔رحمان ملک  نے کہا کہ وزیراعظم مودی جلد اپنی افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے پر مجبور ہو جائینگے۔انہوں نے کہا  بیس سال کے بعد افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مودی کے لئے ایک سبق ہے۔ رحمان ملک نے کہا  وہ دن دور نہیں جب امریکہ کی طرح بھارت کو بھی اپنی افواج کشمیر سے نکالنے پڑیں گی۔

مزیدخبریں