طالبان کیلئے عالمی برادری سے کئے وعدے نبھانا ضروری:امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک+نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے  کہا طالبان کیلئے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے نبھانا ضروری ہے،نئی افغان حکومت سے عالمی برادری کی توقعات واضح ہیں یہ بات افغان ٹی وی کو انٹرویو میں کہی۔ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد عسکریت پسند تنظیم القاعدہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ اس کی واپسی روکنے پر تیار ہیں۔ دورہ کویت کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ القاعدہ نے 20 سال پہلے افغانستان کو امریکہ پر حملہ کرنے کیلئے بیس بنایا تھا، وہ ہمارے انخلا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس طرف ہیں کہ اب کیا ہوتا ہے۔ چاہے وہ صومالیہ ہو یا ایسے علاقے جہاں حکومتوں کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے، القاعدہ خود کو منظم کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہے۔ ہم نے طالبان قیادت پر باور کرا دیا ہے کہ ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایسا ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن