خراب موسم‘ مراد علی شاہ کے طیارے  کی سکھر ائر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

Sep 10, 2021

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے طیارے نے ایمرجنسی میں سکھر ائرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ کراچی کی بجائے سکھر ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ سکھر ائرپورٹ سے مراد علی شاہ، صوبائی وزیر مکیش چاولہ کی رہائش پر پہنچ گئے۔ انتظامیہ کے مطابق موسم ٹھیک ہوا تو وزیراعلیٰ کراچی جائیں گے ورنہ رات سکھر میں گزاریں گے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اسلام آباد سے کراچی جا رہے تھے۔

مزیدخبریں