اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل نہ کر سکیں۔ جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری کا معاملہ چار چار سے ٹائی ہوگیا۔ جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں اجلاس میں سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سمیت سابق جج سپریم کورٹ دوست محمد اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے نے شرکت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے۔ جبکہ جسٹس مقبول باقر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک کو جوڈیشل کمشن سے منظوری نہ مل سکی۔ جس کی وجہ سے وہ ملک کی سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل نہ کر سکیں۔ جسٹس عائشہ ملک کا لاہور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں چوتھا نمبر ہے۔
جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تقرری، جوڈیشل کونسل سے منظوری نہ مل سکی
Sep 10, 2021