بلدیاتی الیکشن‘ وزیراعظم نے پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اونچی عمارتوں کی شکل میں عمودی رہائشگاہوں کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ نہ صرف تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ ڈیجیٹلائزڈ کیڈاسٹرل میپنگ کے مطابق شہروں کی زمین کے مئوثر استعمال کو بھی یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم  کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو لاہور میں جاری کیڈاسٹرل میپنگ مشق پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ منصوبہ ٹریک پر ہے اور 15 نومبر 2021ء تک مکمل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ لاہور کے اراضی ریکارڈ کو جلد از جلد ڈیجیٹل کرنے کی تکمیل پر توجہ دیں تاکہ زمین پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف ایک عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ وزیراعظم کو وزارت ہائوسنگ اور ورکس کے تحت مختلف ہائوسنگ منصوبوں کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس 86 ہزار تین سو تئیس ہائوسنگ یونٹس تعمیر کر رہی ہے۔ جن کی مجموعی لاگت463  ارب  روپے ہے۔  تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے دو لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ جب کہ2314  ارب روپے سے زائد مالیت کی معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان  نے ملاقات کی۔ چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ روزگار کے موقع پیدا کرنے کیلئے صوبے میں ٹیکنالوجی زون قائم کئے جائیں۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بپی بھی ہمراہ  ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...