لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ اور سابق صدر پاکستان سینیٹر وسیم سجاد کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے سینیٹر فیصل واوڈا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا قریبی عزیز خصوصاً والدہ کا دنیا سے رخصت ہو جانا زندگیاں تبدیل کر دیتا ہے، اس خلا کو پر کرنا ہمیشہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی اللہ تعالیٰ سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ اور سینیٹر وسیم سجاد کی اہلیہ کے درجات بلند فرمائے۔
چودھری شجاعت ، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا فیصل واوڈا کی والدہ‘ وسیم سجادکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
Sep 10, 2021