نیب خیبر پی کے کارکردگی اجلاس‘ چیئرمین جاوید اقبال کی تعریف  

Sep 10, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پی کے  کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے نیب خیبرپی کے کی کارکردگی بالخصوص 2018سے 2020کے دوران نیب آرڈیننس 1999کے سیکشن 10کے تحت سزا سے متعلق نیب ہیڈکوارٹرز میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی جی نیب خیبرپی کے فاروق نصیر اعوان نے بتایا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 10 کے تحت مندرجہ ذیل ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ جمیل احسن ودیگر کیخلاف مقدمہ میں  ملزم علاؤالدین ملزم یوسف علی ملزم ندیم شاد ‘خالد سلیم ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان سمیع اللہ، فضل قدیم ‘ شیر جان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان شیر جان، زاہداللہ ملزم مریدکاظم ممتاز علی خان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان ممتاز علی خان، منیر، اسد جاوید، اکبر محمد عرفان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان عرفان، قاضی واجداللہ ملزم عبدالناصرفرہاد ساجد ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان غلام محمد، شوکت علی، عبداللہ جان ملزم محمد سعید محمود الحسن ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان عثمان،روشن الدین ملزم ایازالحق  قاضی ابو بکر، عبدالباسط نیلم پری ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان نیلم پری اور افتخار حسین ملزم گلزار احمد وقاص ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزم عبداللہ نیامت خان ودیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزم نعیم اللہ ملزم عادل خان کو احتساب عدالت نے  کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نور محمد کو احتساب عدالت نے  20اکتوبر2017کو سزا سنائی۔  چئیر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے  کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کی قیادت میں نیب خیبر پی کے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں