تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔ تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (مٹیریل)، کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس میں ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (پراجیکٹس) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ایڈمن کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن