کراچی (وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی جنوبی کی عدالت میںپسند کی شادی کرنے والی کانتا کماری کے مبینہ قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے شوہر ملزم آنند کی درخواست ضمانت پرعدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم آنند کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ایڈووکیٹ امرت کمارنے کہاکہ ملزم نے اپنی بیوی کا قتل کیا،ملزم کے بیانات میں تضادات ہیں، وکیل مدعی ایڈووکیٹ امرت کمار نے عدالت کوبتایاکہ مقتولہ کے ناک کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،ملزم نے پہلے بیان دیا کہ مقتولہ نے خود اپنا گلہ گھونٹ کر خودکشی کی بعد میں بیان دیا کہ کانتا کماری گر گئی تھی، مقتولہ کے گلے کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، پولیس کاکہناتھاکہ ملزم آنند عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے واضح رہے کہ ملزم کے خلاف بغدادی تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔