کویت سٹی(این این آئی ) کویت میں نئے زیر تعمیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی زمین دھنس گئی ہے جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔افسوسناک واقعہ ٹرمینل 2 میں پیش آیا ہے۔کویت کی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریت کا تودہ دھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا ۔زمین کے دھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی تمام متعلقہ ادارے اور فائر بریگیڈ فورس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
کویت میں زیر تعمیر ایئرپورٹ کی زمین دھنس گئی، دو مزدور جاں بحق
Sep 10, 2021