لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گلوکار علی ظفر کی مدعیت میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ عفت عمر کے قابل ضمانت جبکہ مقدمے میں نامزد علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔عدالت نے ملزم لینی غنی ،فریحہ ایوب کی مستقل حاضری کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملزم مستقل حاضری معافی کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے بھی ملزموں کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی۔عدالت نے تمام ملزموںکو 6اکتوبر کو ہر صورت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
گلوکار علی ظفر کیخلاف مہم ‘عفت عمر اورعلی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Sep 10, 2021