باپ کے اغوا ء کی جھوٹی درخواست دائر کرنے پر شہری کو 25 ہزار روپے جرمانہ 

Sep 10, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے باپ کے اغوا کی جھوٹی درخواست دائر کرنے پر سیف اللہ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے  اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاآپ نے عدالت اور پولیس کا وقت ضائع کیا،عدالتی حکم پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے پیش کئے جانے ساجد احمدنے موقف اختیار کیا کہ کینسر کا مریض ہوں اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھا، بیٹا جائیداد ہتھیانے کیلئے جھوٹی درخواستیں دائر کررہا ہے، اپنے دوسرے بیٹے کے پاس رہ کر کینسر کا علاج کرارہا ہوں۔

مزیدخبریں