لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر)سہیل چودھری نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن کا دورہ کیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈراشد ہدایت نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا۔ڈی ایس پی سرکلز و دیگر افسرموقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز کو ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ایس پی راشد ہدایت نے ڈولفن سکواڈاور پی آر یو کی پرفارمنس بارے بریفنگ دی۔سہیل چودھری نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کیساتھ اپنے رویے بہتربنائیں اور ان کی عزت نفس مجروح نہ ہونے دیں۔ علاوہ ازیں تھانہ شفیق آباد میں زیر التواع شکایات کے درخواست گزاروں سے ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے سائلین کے مسائل سنے اور فور ی حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا ڈولفن ہیڈ کوارٹرز والٹن کا دورہ
Sep 10, 2021