طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گے، ترکی

Sep 10, 2021

انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے اعلان کیا ہے ترکی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔ ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے کہا  دنیاکو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا متوازن حکمت عملی کی ضرورت ہے اور ترکی مختلف عوامل کی بنیاد پر فیصلہ لے گا۔ میولوت چاوش اولو نے امید کا اظہار  کیا افغانستان میں نوبت خانہ جنگی تک نہیں پہنچے گی۔ ترک وزیرخارجہ کے مطابق افغانستان میں اس وقت معاشی بحران اور قحط جیسی صورتحال ہے جبکہ ہم قطر اور امریکا سے کابل ائیرپورٹ سے متعلق بات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں