لاہور پولیس فیملی کی مانند ‘فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے:غلام محمود ڈوگر 

Sep 10, 2021

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند ہے۔عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کے لئے مصروف عمل پولیس افسران،اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں ویلفیئرگرانٹس کی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کے مہمان خصوصی تھے۔ ایس ایس پی ڈسپلن مبشر میکن سمیت پولیس افسروں نے تقریب میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر اور ایس پی ڈسپلن مبشر میکن نے 40 پولیس ملازمین  میں کرونا ریلیف فنڈ کے چیک تقسیم کئے۔

مزیدخبریں