رقم کیسے واپس لی جائے‘ متاثرین  کے رات گئے تک صلاح مشورے

خانیوال (خبرنگار) ریکوری کیسے کی جائے متاثرین نے مقدمات کے اندراج کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیا تفصیل کے مطابق شہر خانیوال میں ہونے والے کروڑوں روپے کے فراڈ کے متاثرین نے مرکزی کردار کے فرار ہونے کے بعد اپنے پیسوں کی ریکوری کے لیے صلاح مشورے کرنے شروع کر دیئے اور بھاری  رقوم کی ریکوری کے لیے لوگوں  نے اینٹی کرپشن ایف آئی اے اور متعلقہ تھانوں  میں درخواست دینے کے لئے پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ جبکہ ملزم کے چیک بھی سامنے آگئے ہیں جو اس نے لوگوں سے رقم لے کر گارنٹی کے طور پر دیئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن