نواز لیگ سندھ کو فصلی بٹیروں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا‘ شیخ فضل الہٰی

Sep 10, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن سندھ کو فصلی بٹیروں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،پارٹی عہدوں کی خریدوفروخت پر مرکزی قیادت کی چشم پوشی لمحہ فکریہ ہے،سندھ کی غیر فعال قیادت سے پارٹی کارکنوں میں بد دلی پھیل رہی ہے،کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ فضل الہیٰ نے کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا.انہوں نے کہا کہ کراچی مسلم لیگ کا ہمیشہ گڑھ رہا لیکن مفاد عناصر کی وجہ سے آج پارٹی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،نام نہاد عہدیداران پارٹی کو مستحکم کرنے کی بجائے ذاتی تشہیر اور فوائد سمیٹنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں