وزارت ریلوے نے گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزرات ریلوے نے گریڈ20 اور 19 کے متعدد افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق شعبہ کمرشل ٹریفک گریڈ 19کے ڈائریکٹر کمرشل پی آر ایف ٹی سی جمشید عالم کوگریڈ 20 کی پوسٹ پر چیف ٹرانسپورٹیشن منیجرڈرائی پورٹ شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ20 کے آفیسرچیف انجینئر اوپن لائن ارشد سلام خٹک کوگریڈ21کی پوسٹ کو ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر,شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ 20 کے آفیسرچیف پرسانل کو چیف انجینئر اوپن لائن,شعبہ سول انجینئرنگ گریڈ20 کے آفیسر عامر حنیف چوہدری کو چیف پرسانل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20شعبہ سول انجینئرنگ کے آفیسر ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی لینڈ محمد حفیظ اللہ کو وزارت ریلوے کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ گریڈ 19شعبہ سول انجینئرنگ کے ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ کو گریڈ 20 ڈی جی پراپرٹی لینڈ,گریڈ 19شعبہ ٹریفک کمرشل کے آفیسر ڈی ایس سکھر طارق لطیف کوگریڈ20 کی پوسٹ پر چیف کمرشل مینجر,گریڈ 20 شعبہ ٹریفک کمرشل کے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل کوڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر,گریڈ 19شعبہ کمرشل ٹریفک کی خاتون آفیسرچیف کمرشل منیجر کوگریڈ20 کی پوسٹ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن