ملتان (نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز کا نفاد انتہائی مشکل عمل ہے۔ تاجر 1000مربع فٹ کی دکان پر پوائنٹ آف سیلز مشین نہیں لگا سکتے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوائے وقت موبائل فورم میں کرتے ہوئے کیا ۔تنظیم تاجران کے نائب صدر شیخ اکرم حکیم اور چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز شیخ احتشام الحق ٗتاجر رہنماء مرزا اعجاز اور انجمن تاجران سبزی و فرٹ منڈی کے جنرل سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر پی او ایس کے نفاذ کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پراپرٹی ٹیکس میں ہونے والا اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
پوائنٹ آف سیلز کا نفاد انتہائی مشکل عمل : خواجہ سلیما ن صدیقی
Sep 10, 2021