ڈی سی رحیم یار خان کا صبح سویرے مذبحہ خانہ کا دورہ ٗ ناقص انتظامات پر ویٹرنری ڈاکٹر معطل

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا صبح سویرے شہر کا دورہ، انہوں نے مذبحہ خانہ اور شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر بلدیہ عظمت قدیر گورائیہ سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اچانک مذبحہ خانہ کا دورہ کرتے ہوئے مویشیوں کو ذبح کرنے کے عمل کا جائزہ لیا اور ناقص صفائی انتظامات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر کو فوری معطل کرتے ہوئے ویٹرنری ڈاکٹر کی خدمات محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے حوالہ کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن