کراچی (نیوزرپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے پاک کالونی میں پاک فوج یک جہتی کیمپ پر یوم بحریہ کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میںپاک بحریہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین و سلام پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ جنگ ستمبر میں دشمن کے خلاف پاک بحریہ نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا تھا اس کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے یوم بحریہ ہمیشہ 8ستمبر کو منانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے اجلاس کی صدارت ایم کیو ایس سی کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی کی جس میںسیکرٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی ، محمد اسلم غوری ،دلشاد علی انصاری ، ماسٹر اسلم، نوید ستارو دیگر موجود تھے۔ دریں اثناء اسلم خان فاروقی نے ملک کی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان ابتک نہ بنائے جانے کو اردو کے خلاف سازش قراردیا اور کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ اردو زبان کو سرکاری زبان بنائے جانے سے متعلق قائد اعظمؒ کے فرمان اور ملک کے آئین کی رو کے تحت سمیت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے فی الفور اقدامات کرے ملکی آئین وانصاف کے تقاضوں کو پورے کئے بغیر تبدیلی نا ممکن ہے۔
ایم کیو ایس سی