پاکستان کی سا  لمیت میںفوج کا ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے‘ قمر النساء قمر

Sep 10, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)   یوم دفاع کے موقع پہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی سابق ممبر ِ صدر تقریب محترمہ قمر النساء قمر نے کہا پاکستان کی سا  لمیت میں مسلح افواج کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ، پاکستان کی بقاء اس کی سلامتی اور اسکا استحکام صرف اور صرف مسلح افواج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں انہوں نے پاکستانی افواج کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا جب کہ مہمان خصوصی کرنل اقبال احمد خان نے کہا کہ اس دھرتی کی حفاظت میں فوج کے جوانوں اور ان کے کمانڈرز نے جامِ شہادت نوش کیا مگر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی مہمان اعزازی پیام پاکستان کے بانی اور چیئر مین سابق مشیر اعلیٰ حکومت سندھ اقبال یوسف نے کہا کہ پیام پاکستان پلاٹیم جوبلی تقریبات کمیٹی ہر قومی دن پر اپنے ان عزیز محسنوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی پیام پاکستان کے کنونئر محسن شاد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا پیام پاکستان کے جنرل سیکریٹری نفیس احمد خان نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے سب سے بڑی ہجرت کی لاکھوں شہادتوں و قربانیوں کی وجہ سے یہ ہمارا ملک پاکستان ہمیں ملا اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے پیام ِ پاکستان کے صدر رانا اشفاق رسول نے کہا کہ 1965؁ء کی جنگ پاکستانی افواج اور پاکستانی قوم کے لئے بہت بڑا امتحان تھی جسے اللہ نے نصرت عطا فرمائی اسی لئے ہمیں اپنے بچوں کو تربیت دینی چاہئے کہ وہ ابھی سے اپنے پاکستان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کام کریں ۔ پروفیسر حافظ نسیم الدین نے کہا کہ فوج کی عزت و توقیر ہم سب پہ فرض ہے اس موقع پر پروفیسر سیما ناز صدیقی ، شگفتہ فرحت اور اویس ادیب انصاری نے مختصر خطاب کیا جبکہ معروف شاعراء امت الحی وفا نے اپنا لکھا ہوا قومی نغمہ پیش کیا تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین ِ شہر اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد جس میں فاروق عرشی ، انجینئر وسیم فاروقی ، مسود احمد وسی، فہیم برنی ، محمد افراہیم ، اعجاز علی نوید، محمد عباس ، عبدل باسط، فرحت اللہ قریشی ، مہران صدیقی ، پروفسیر نزہت انیس ، گلوکار سلمان ، انیلہ قیوم ، عائشہ سلطانہ ، گل افشاں، گلنار محمود، ریاض فاطمہ ، شائستہ فرحت ، اختر شیرانی  اور دیگر شریک تھے ۔ 
 قمر النساء قمر

مزیدخبریں