وطن کیلئے ہر قربانی، عقیدے پر سمجھوتہ نہیںکرینگے، ڈاکٹرغضنفرعباس ملک 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری علامہ ڈاکٹر غضنفرعباس ملک نے کہاہے کہ وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے لیکن اپنے عقیدے پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے استحکام و دفاع کیلئے راہ حسین ؑ اختیار کرنا ہوگی ، آٹھ ربیع الاول تک جاری ایام عزاء کے دوران قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے ضابطہ عزاداری پرکاربند رہیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کے چیئرمین علامہ سیدتصورحسین نقوی القمی کی سرکردگی میں عمائے کرام کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹرغضنفر عباس نے باورکرایاکہ جب بھی خدائی نظام کے مقابلے میں اپنا نظام چلانے والوں نے دین خدا کو تباہ و برباد کرنا چاہا اور نام نہاد علماء و سلاطین نے مل کر آئین مذہب کو غارت کرنے کی کوشش کی تو اللہ کے حقیقی نمائندوں نے میدانِ عمل میں اُتر کر اُن کی تمام تر سازشوں کو ناکام کردیا،علماء انبیاء کے وارث ہیں. آج اسلام کو جس پروپیگنڈے اور استعماری سازشوں کا سامناہے اس سے مقابلے کیلئے علماء کو اپنی تمام تر توانائیاں دین مصطفوی ؐکی مہر ومحبت پر مبنی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے صرف کرنا ہوں گی اور دنیا پر ثابت کرنا ہوگا کہ عہد حاضر کے تمام مسائل کا حل تعلیمات مصطفوی پر عملدر آمد میں ہی پوشیدہ ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...