لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی بنیاد ختم نبوت پر کامل ایمان پر منحصر ہے۔جو شخص ختم نبوت پر ایمان کامل نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود غدار تکفیری عناصر مسلمانوں کے مابین اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔