لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ بلاول زرداری کا جنوبی پنجاب کا دورہ بُری طرح ناکام رہا ، ناکام جلسیوں سے خطاب بلاول زرداری اور ان کے حواریوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، پرچی چیئرمین اصل حقائق کو مسخ نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی کی قیادت کرپٹ ترین ہے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ پی ٹی آئی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کلین سویپ کرے گی، ملکی حالات میں انقلابی تبدیلیاں پی ٹی آئی کی کارکردگی کا منہ بولتا ہیں۔تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ڈاکٹرنوشین حامد معراج اور سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین نے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر وومن ونگ کے زیرِاہتمام جلسوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 35 سالوں تک برسراقتدار رہنے والوں نے صرف لوٹ مار پر توجہ رکھی ، لاہور کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔عوام تبدیلی کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر محاذپر اس کرپٹ اور بددیانت ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے ۔