لاہور چیمبرکے تاریخی امین ہال کی تز ئین وآرائش کے بعد افتتاحی تقریب 

لاہور (کامر س رپورٹر)لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاریخی امین ہال کی تز ئین وآرائش کے بعد افتتاحی تقریب ہوئی ۔ وزیر خزانہ حکومت پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے تاریخی امین ہال کا افتتاح کیا۔ دی بنک آف پنجاب کی سپانسرشپ کے ساتھ تزئین وآرائش کا کام ممکن ہوا۔وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری اور حکومت کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ ہم ہمیشہ سے ہی اپنی پالیسوں کے متعلق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رائے اور نقطہ نظر کو اہمیت دیتے ہیں۔ ظفر مسعود کی قیادت میں دی بنک آف پنجاب کاروبار میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ ملکی معیشت کیلئے تاجر برادری ریڑھ کی  حیثیت رکھتی ہے۔ امین ہال کی تز ئین وآرائش دی بنک آف پنجاب کی جانب سے  لاہور کی تاجر برادری کیلئے ایک چھوٹی سے کاوش ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن