جرمنی  کی  ''ڈوموٹیکس '' نمائش میںشرکت  کے خواہشمندوںسے درخواستیں طلب

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جرمنی میں منعقد ہونے والی ''ڈوموٹیکس '' نمائش میںشرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23ستمبر ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد اور کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے شرکت کیلئے مقررہ کردہ فیس میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا اورہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں تشویشناک حد تک کمی کی وجہ سے برآمد کنندگان کے معاشی حالات انتہائی نا مساعد ہیں۔ '' ڈومو ٹیکس'' ٹیکسٹائل کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے جو ہاتھ سے بنے پاکستانی قالینوں کی مارکیٹنگ اور تشہیر کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے۔

ای پیپر دی نیشن