راولپنڈی کے لوگ امن پسند، محرم میںمثالی ہم آہنگی کی فضا دیکھنے کو ملی

Sep 10, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی سے ضلعی امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور فرقہ وارانہ اور مزہبی ہم آہنگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ڈی سی نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ امن پسند ہیں اور فرقہ اور مذہب کے فرق کے باوجود باہمی طور پر خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں محرم الحرام کے دوران مثالی امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا دیکھنے کو ملی اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا اور تمام ماتمی جلوس وقت پر برآمد ہوئے اور پرامن انداز میں اپنے متعلقہ روٹ پر اختتام پذیر ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اقلیتوں کی آبادیوں اور عبادت گاہوں کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ ادارے چوکنا رہتے ہیں وہ ہر دوماہ بعد امن کمیٹی اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کیا کریں گے تاکہ وہ تمام صورتحال سے با خبر رہ سکیں ملاقات میںپیر سید اظہار بخاری، صاحب زادہ محمد عثمان، سید ناصر زیدی، قاضی محمد ظہور الٰہی قادری، طاہر تاج بھٹی اور دیگر علماء و مشائخ اور اقلیتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

مزیدخبریں