سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف  دوستین خان جمالدینی کا غنڈی تفریحی  پارک اور ہزار گنجی نیشنل پارک کا دورہ

کوئٹہ (اے پی پی)  سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف دوستین خان جمالدینی نے کوئٹہ میں میاں غنڈی تفریحی پارک اور ہزار گنجی نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ محکمہ کے آفیسران جن میں چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف شریف الدین بلوچ پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ ڈی سی فاریسٹ کوئٹہ سٹی فواد صدیقی ڈی سی فاریسٹ مسکین شاہ میاں غنڈی تفریحی پارک تھے۔سیکریٹری نے مذکورہ پارکوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے میاں غنڈی تفریحی پارک میں موجود جانوروں کے پنجرے، پرندوں کے پنجرے، نرسری، پارک آفس کی عمارت، پارک کے لان اور ٹریکس وغیرہ کا معائنہ کیا۔ اور ان سے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ انہوں نے چیف کنزرویٹر وائلڈ شریف الدین بلوچ پروجیکٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بلوچستان نیاز خان کاکڑ کے ہمراہ ہزار گنجی نیشنل پارک کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی ہزار گنجی نزیر احمد کرد نے سیکرٹر ی فارسیٹ کو ہزار گنجی میں واقع میوزم اور جانوروں کے حوالے سے بریفنگ دی اس کے علاوہ ہزار گنجی نیشنل پارک کی حدود میں موجود درختوں اور جانوروں کے بارے میں بھی سیکریٹری کو معلومات دی گئی، سیکریٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف دوستین خان جمالدینی نے مہیا کی گئی معلومات کو سراہا اور مجموعی طور پر پارکوں کی بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں جن میں سٹاف کی حاضری، صفائی کا نظام، ٹریکس کی بحالی وہمواری اور عوام کی سہولیات کا خیال رکھنا شامل ہے۔سیکریٹری فاریسٹ نے متعلقہ آفیسران کو پارک کے مسائل سے متعلق ایک جامع رپورٹ دوہفتوں کے اندر جمع کرنے کی ہدایت کی جس کے متن میں پارک کے نظام آبیاری اور جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال سرفہرست ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری جنگلات نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارکوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ پارکوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورہ کی طرح آئندہ سرپرائز دورے کئے جائیں گے تاکہ ان پارکوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاسکے سیکڑیری فاریسٹ نے ہزار گنجی نیشنل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی امپروفمنٹ آف پارک ہزار گنجی اسکیم کے حوالے سے بھی تفصلی بریفنگ لی اور اسکا مکمل پلان دیکھا۔

ای پیپر دی نیشن