پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کئے  جائیں

Sep 10, 2021

ملتان ( لیڈی رپورٹر )  ویمن یونیورسٹی ملتان میں جاری دوروزہ انٹرنیشنل ورچول کانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے، سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہے، اس سے ہر پاکستانی کو فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے شعبوں میں جدت ، پاکستان میں انرجی بحران پر قابو  اور سستی توانائی کا حصول یقینی بنانا ہوگا جس سے صنعتی اور زرعی پیداوار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگاقبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ آج ویمن یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اس نے ایک ایسی کانفرنس کی میزبانی کی جس میں حالات حاضرہ سے جڑے مسائل زیر بحث آئے اور ان کو حل کرنے کی تجاویز بھی  پیش کی گئیں جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شجاع احمد،پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور،ڈاکٹر کامران اشفاق،ڈاکٹر محمد وحید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
ورچول کانفرنس

مزیدخبریں