خانیوال (نمائندہ خصوصی)حکومت نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے تمام محکموں میں دو سال سے زائد عرصہ سے تعینات۔ گریڈ16سے 22تک کے افسران کی فی الفور تبدیلی کیلئے فہرستیں طلب کرلی ہیں اس وقت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں دو دو سال سے زائد عرصہ سے افسران تعینات ہیں جن کو تبدیل کرنے کیلئے تمام اداروں سے ان کی فہرستیں طلب کی گئی ہیں۔
دوسال سے ایک ہی جگہ تعینات افسروں کو تبدیل کرنیکا فیصلہ‘ فہرستیں طلب
Sep 10, 2021