مکتوب بیلجئیم
وقار ملک
بزم ندرت فکر پاکستان کی سیاحت و ثقافت کو اجاگر کرتے کرتے اپنے اکتالیسواں سال مکمل کر چکا ہے ۔جس نے پاکستان اور دیار غیر میں اورسیز پاکستانیوں کو بھی اپنے پاکستان کے قریب تر کیا اور قربت بڑھائی ۔ان خیالات کا اظھار بزم ندرت فکر کے چیف آرگنائزر جاوید مغل نے کیا ۔انھوں نے برطانیہ اور برسلز برانچ کے عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ۔پاکستان کی حفاظت اور پاکستان کی ترقی میں ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ بنا دیا ۔ میں پاکستان کو معاشی میدان میں بھی مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ آج جنگیں معاشی طور پر لڑی جارہی ہیں۔ آج پوری قوم کو متحد ہو کر قائد کے افکار اور علامہ اقبال کے پیغام کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا ہوگا ۔ آج شہداء کی روحوں کو تسکین دینا ہوگی اور شبانہ روز محنت کرناہوگی پاکستان کو سنوارنا ہو گا ۔آپس میں اتحاد کو فروغ دینا ہو گا ۔ہم کوونٹری فلاور تنظیم کے ساتھ مل کر اپنی سوہنی دھرتی کو بنائیں گے، خوشحال بنائیں گے۔ عوام بزم ندرت فکر کا ساتھ دیں اس موقع پر جنرل سیکٹری ارم راجہ نے کہا کہ بزم ندرت فکر میں خواتین کے حقوق کے حصول اور انھیں مکمل عزت احترام دلوانے کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ آج بزم کی اکتالیسویں سالگرہ کا دن ہے ۔لیکن محرم الحرام کی وجہ سے سالگرہ تقریب نہیں منائی جا رہی ۔لیکن اس سلسلے میں دسمبر اور جنوری 2022 میں کشمیر کے معصوم شہریوں کے حق میں پروگرام کیا جائے گا ۔تاکہ دنیا کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کیا جا سکے جبکہ دوسرا بڑا پروگرام دل دل پاکستان کے حوالے سے منعقد ہو گا ۔جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کا ہے۔ ہمیں مل کر انسانیت کی بھلائی اور ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔ اس موقع پر معروف سماجی راہنماء فخر اعوان نے چیف آرگنائزر جاوید مغل کی بزم ندرت فکر کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انھوں نے دن رات کی محنت سے بزم کے نیک مقاصد کے ذریعے عوام کی خدمت کی پاکستان کا نام بلند کیا ۔ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دیا۔ حکومت جاوید مغل کو سیاحت اور ثقافت کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کرے۔ جس سے ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ہو گی جو ملک کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔