معروف امریکی گلوکار جہیم ہوگلینڈ کو اپنے گھر میں پالتو کتوں کو بھوکا رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سومرسیٹ کانٹی پراسیکیوٹر آفس نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ جہیم ہوگلیڈ پر جانوروں پر ظلم اور ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلوکار کے گھر سے مختلف نسلوں کے 14سےزیادہ کتے ملے جنہیں چھوٹے چھوٹے ڈبوں میں بھوکا پیا سا بند کیا گیا تھا جن میں 1 مخلوط نسل کا بیل ٹیرئیر ہلاک ہوچکا تھا۔انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والے تمام کتو ں کو ہنگامی علاج کے لیے ایک ویٹرنری کلینک منتقل کر دیا گیا ہے اور ہوگلینڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہوگلینڈ نے اپنے میوزک کیرئیر کا آغاز 2000 سے کیا اور 2001 میں اپنا پہلا البم گیٹو لو جاری کیا۔ ان کا تیسرا البم 14 فروری 2006 کو ریلیز ہوا جو امریکی بل بورڈ پر پہلے نمبر پر آیا اور اس کی پہلے ہفتے میں ایک لاکھ 53 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔
امریکی گلوکار کتوں کو بھوکا رکھنے کے الزام میں گرفتار
Sep 10, 2021 | 14:49