امریکا میں سفر کے دوران فیس ماسک نہ پہننے والوں کو اب دوگنا جرمانہ ہو گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈ منسٹریشن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کہ دوران سفر ماسک نہ پہننے والوں کو پہلی بار 250 سے500 اور ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جائےگا جبکہ دوسری بار یہ جرمانہ 3 ہزار ڈالر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کے خدشات کے پیش نظر دوران سفر تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانہ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ نئے جرمانوں کا اطلاق آج( جمعہ ) سے ہو گا۔
امریکا میں دوران سفر فیس ماسک نہ پہننے والوں کے جرمانے میں اضافہ
Sep 10, 2021 | 15:00