چینی و امریکی صدو ر کی ٹیلیفونک گفتگو

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنےامریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں چین امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔چینی ریڈیو کے مطابق شی جن پنگ نے امریکا کے کئی علاقوں میں سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر بائیڈن اور امریکی عوام سے اظہار ہمدردی کیا،جو بائیڈن نے اس کے لیے ان شکریہ ادا کیا۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ امریکا کی جانب سے کچھ عرصے سے اختیار کی جانے والی چینی پالیسی نے چین امریکا تعلقات میں شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔یہ دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور دنیا کے تمام ممالک کے مشترکہ مفادات میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ بالترتیب سب سے بڑےترقی پذیر ملک اور سب سے بڑے ترقی یافتہ ملک ہیں، چین اور امریکا کو اپنے باہمی تعلقات کو اچھی طرح سنبھالنا چاہیے کیونکہ اس سے دنیا کا مستقبل اور تقدیر دا پر لگی ہوئی ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین امریکا تعاون دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گا ،چین امریکا تصادم دونوں ممالک اور دنیا کے لیے تباہی لائے گا، اس وقت بین الاقوامی برادری کئی مشترکہ مسائل کا سامنا کر رہی ہے ،چین امریکا تعلقات کو صحیح راستے پر واپس لانا چاہیے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ، انسداد کوروناوبا ، معاشی بحالی ، اور بڑے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تعاون کو فروغ دینا اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مثبت عوامل کو شامل کرنا چاہیے۔اس دوران جوبائیڈن نے کہا کہ دنیا بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔امریکا اور چین کے تعلقات دنیا میں سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں،مقابلے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تنازعات میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ امریکا نے کبھی بھی ایک چین کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ امریکاچین کے ساتھ زیادہ واضح تبادلے اور تعمیری مکالمے کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے لیے توجہ اور ترجیحی علاقوں کا تعین کیا جا سکے ، غلط فہمیوں اور غیر متوقع تنازعات سے بچا جا سکے اور امریکا چین تعلقات کو پٹری پر واپس لایا جا سکے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین امریکا تعلقات اور اہم بین الاقوامی مسائل پر چین اور امریکا کے رہنماں کے درمیان گہرائی سے بات چیت چین امریکا تعلقات کی درست سمت میں ترقی کے لیے بہت اہم ہیں۔ دونوں لیڈروں نے اتفاق کیا کہ مختلف ذرائع سے ، دونوں فریقوں کے ورکنگ لیول کے محکموں کے درمیان وسیع مکالمے اور مفاہمت کو جاری رکھا جائےگاتاکہ چین امریکہ تعلقات کی ترقی کےلئے سازگار حالات پیدا ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن