کوسوو میں قیدی کے پیٹ سے موبائل نکالنے کا آپریشن کامیاب

کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگلا جانے والے فون کامیابی سے نکال لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق33 سالہ قیدی کومعدے کے امراض کے ہسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کر وایا گیا تھا۔تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا فون جیل حکام سے چھپانے کے لئے نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا ہے۔سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے ابلاغی اداروں کو بتایا کہ ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے سے اس کے معدے میں تین حصوں میں پڑے ہوئے فون کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا۔

ای پیپر دی نیشن