وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک مشین پر ہی ہو گا ، پرانے سیاسی پاپیوں کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ا پوزیشن ایک بار پھر ای وی ایم مشین کے استعمال سے بھاگ گئی ۔الیکشن تو اگلا الیکٹرانک مشین پر ہی ہو گا۔ اقلیت کا فیصلہ اکثریت پرتھوپانہیں جا سکتا۔جلد قانون سازی مکمل کر کے الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ ہم ان پرانے سیاسی پاپیوں کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے۔