اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر نا شفاف انتخابات میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔گور نر پنجاب

Sep 10, 2021 | 19:38

ویب ڈیسک

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہی ہے۔اپوزیشن کا انتخابی اصلاحات کی مخالفت کر نا شفاف انتخابات میں رکاوٹ کے مترادف ہے۔ الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے انتخابی نتائج چند گھنٹوں میں قوم کے سامنے آجائیں گے۔اداروں کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے جس جے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وہ لاہور میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے دن سے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مل بیٹھنے کی دعوت دے رہی ہے مگر اپوزیشن اس معاملے پر حکومت سے بات کر نے کی بجائے صرف انکار کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کیساتھ بات کر ے تاکہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنایا جاسکے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ان پرلوگ انگلیاں اٹھاتے رہے ہیں مگر حکومت چاہتی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کو اتنا شفاف بنایا جائے کہ ا ن انتخابات پر ہارنے والا امیدوار بھی انگلی نہ اٹھا سکے اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے علاوہ کوئی اور آپشنز نہیں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلے بھی مشورہ دیا ہے اور اب بھی ان سے یہ ہی کہنا چاہتاہوں کہ حکومت اپوزیشن کی لانگ مارچ اور دھمکیوں سے خوفزہ ہوگی اور نہ ہی 2023سے پہلے حکومت کہیں جانیوالی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس جماعت کو آئندہ حکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پوری دنیا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے شروع کیے جانیوالے کلین اینڈ گر ین پروگرام کو سراہا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کیلئے جتنا کام پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت نے کیا ہے اسکی ماضی میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں شجری کاری میں بھر پور حصہ لیکر اپنی ذمہ داری پوری کر ے۔ چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے ہماری حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس کی وجہ سے پاکستان کو 24ارب ڈالرز سے زائد کا فائدہ ہوچکاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے گورنرہاؤس کے دروازے کھولے ہیں انکے مسائل کو حکومت تر جیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے 
#/S

مزیدخبریں