ڈالر 50 پیسے ، سونا 850 روپے تولہ مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی 

Sep 10, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری  کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز  انٹر بنک میں ڈالر2.76روپے اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ انٹر بنک ڈالر کی قیمت 225.42روپے سے بڑھ کر 228.18روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے سے بڑھ کر234.50روپے ہو گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 850 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 51 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 728 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہو گئی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کاروبار حصص میں تیزی کا رحجان رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 25 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.92 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

مزیدخبریں