رواں ہفتے 26 اشیاء کے نرخ بڑھے ، مہنگائی کی شرح 42.7 فیصد رہی : ادارہ شماریات 

Sep 10, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی۔ حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔  20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔ چائے کی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور پیاز 73 روپے فی کلو، ٹماٹر 14 روپے 46 پیسے فی کلو، کیلا 2 روپے 46 پیسے  درجن اور  گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی۔ جبکہ حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ آٹے کے حوالے سے ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹے کی فی کلو قیمت 15 روپے تک پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 380 روپے مہنگا ہوا۔  قیمت کم از کم 2300 روپے پر پہنچ گئی۔ حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ خضدار میں 1953، لاڑکانہ میں 1900، سکھر میں 1880، بنوں میں 1860، پنجاب کے بڑے شہروں میں 980 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں