اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی نے ملاقات کی ،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی گئی ،صدر آصف علی زرداری نے قطر کے سفیر کو حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ،صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد پر قطر کا شکریہ ادا کیا،آصف علی زرداری اور قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبد الرحمن بن فیصل الثانی کے درمیان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔